|
Thursday, 19 November 2009 19:09 |
لاس اینجلس : امریکہ کے سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جان کیری کی بیٹی کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس اینجلس پولیس نے فلم پرڈیوسر اور ڈائریکٹر 36 سالہ ایلگزینڈرا کیری کو شراب پی کر ڈرائیونگ کے شبہ میں روکا تو اس کے نشے میں مدہوش ہونے کی تصدیق ہو گئی، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس افسر بروس بوریہانہ نے بتایا کہ ایلگزینڈرا کیری کو بعدازاں 5 ہزار ڈالر جرمانہ کی ادائیگی پر رہا کر دیا گیا۔
|