|
Sunday, 15 November 2009 11:56 |
واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے امریکی فوجیوں کی غیرملکی قیدیوں سے بدسلوکی پر مبنی تصویروں کے اجراپر پابندی عائد کردی۔امریکی وزیر دفاع نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قیدیوں سے بدسلوکی پر مبنی تصاویر کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ ان تصویروں کی اشاعت سے امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے حکم کے تحت ان تمام تصاویر کی اشاعت پر پابندی ہوگی جن کا تعلق ایسے قیدیوں کی تفتیش سے ہوگا جو امریکا سے باہر فوجی کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے۔
|