تصاویر

Login

Online Users

None



یہودی بستیوں پر پالیسی نہیں بدلی:ہیلری کلنٹن PDF Print E-mail
Tuesday, 03 November 2009 11:56
لندن:امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہودی بستیوں کے بارے میں اپنے موقف میں تبدیلی نہیں کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نےمراکش میں کہا کہ امریکہ یہودی بستیوں کو فوراً روکنے کے موقف پر قائم ہے۔امریکہ وزیر خارجہ کی طرف سے یہودی بستیوں میں توسیع کو روکنے سے اسرائیلی انکار کے باوجود دونوں فریقوں پر زور دیا تھا کہ وہ جلد مذاکرات شروع کریں۔مبصرین نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو اسرائیل کے موقف کی تائید سے تعبیر کیا ہےجبکہ فلسطینیوں نے بستیوں کی تعمیر کو منجمد کیے جانے سے پہلے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ادھر اسرائیل نے یہودی بستیوں میں مزید تعمیرات کے لیے اجازت نامے نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اسرائیل کی طرف سے بستیوں کی تعمیر پر ’صبر‘ سے کام لینے کی اسرائیلی پیشکش کو ’غیر معمولی‘ قرار دیا ہے جبکہ فلسطین رہنماوں نےاس پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی ریڈیو کے مطابق یہودی بستیوں کی تعمیر پر امریکہ نے اسرائیل کے موقف کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حال پر قائم ہے۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.