تصاویر

Login

Online Users

None



امریکہ
سمندری طوفان امریکی ریاست کیرولینا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا
Friday, 03 September 2010 06:25
واشنگٹن سمندری طوفان ارل امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ساحلوں سے ٹکراگیا۔ تاہم بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا۔ امریکی حکومت کی وارننگ پر بڑے پیمانے پر شہری ساحلی علاقوں سے نکل چکے تھے تاہم تیز ہواؤں سے عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ساحلی علاقوں سے ٹکراتے وقت سمندری طوفان ارل کی شدت چار کیٹگری سے کم ہوکر دو رہ گئی تھی۔ جس کے باعث علاقہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔ طوفان ارل کی شدت کے پیش نظر گزشتہ روز امریکی صدر براک اوبامہ نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔ امریکی کوسٹ گارڈز طوفان سے تباہی کا جائزہ لینے کیلئے ساحلی علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔
 
 
پاکستانی فوجی وفد سے بدسلوکی پر امریکی معذرت
Friday, 03 September 2010 00:17
واشنگٹن امریکی نائب وزیر دفاع نے پاکستانی سیکریٹری دفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت میں واشنگٹن میں فوجی دستے کے ساتھ ناخوشگوار واقعے پر معذرت کی ہے۔امریکی انڈر سیکریٹری برائے دفاع مشعل فلورنی نے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل اطہر علی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور پاک فوج کے وفد کے ساتھ واشنگٹن کے ڈیلاس ائرپورٹ پر ہونے والی بدسلوکی پر معافی مانگی۔ اس موقع پر سیکریٹری دفاع نے امریکی انڈر سیکریٹری سے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات ہونے چاہیں۔ امریکی انڈر سیکریٹری نے کہا کہ باہمی بات چیت
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
فیس بک کا بانی مارک زوکنگ برگ دنیا کاکم عمر ترین ارب پتی
Thursday, 02 September 2010 06:53
نیویارک دنیا کے سب کم عمر ترین زائد اثاثوں والے ارب پتی کا اعزاز سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی25سالہMark Zuckenbergکے پاس چلا گیا ہے۔فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO)Zuckenbergاس وقت دنیا کے سب سے کم عمر ترین ارب پتی ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت4بلین ڈالر ہے۔Zuckenbergنے2004میں ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنے پراجیکٹ کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیس بک ڈیزائن کیا جو ابتدائی طور پر صرف ہاورڈ طلبا کے لیے تھا ۔تاہم اب دنیا بھر میں اس کے500ملین متحرک صارف پائے جاتے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی کے مشہورThurn & Taxisخاندان کے12ویں پرنس25سالہ
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
بھارت میں دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران دہشتگرد حملوں کا خطرہ
Thursday, 02 September 2010 05:25
واشنگٹن امریکا نے اپنے شہریوں کو انتباہ کیاہے کہ بھارت میں دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ نئی دہلی میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیل مقابلوں کے دوران ممکنہ دہشتگرد حملوں کاخطرہ ہے۔ اور امریکی شہریوں کو کھیل مقابلوں کے دوران ہوشیار اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیاہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس بات کا علم نہیں کہ تنظیم یا کسی شخص کو کھیلوں کے دوران حملوں کا منصوبہ ہے تاہم احتیاطی پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
 
 
حکیم اللہ محسود عالمی دہشت گرد قرار ،گرفتاری پر پانچ ملین ڈالر کاانعام
Thursday, 02 September 2010 07:05

واشنگٹن امریکی وزیر خارجہ نے تحریک طالبان پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے تحریک طالبان پاکستان کو یکم ستمبر کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے دو رہنما حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔امریکی وزارت قانون نے طالبان رہنما حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان پر پانچ ملین ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی اور امریکی مفادات پر کئی حملوں کی

تفصیل...
PDF Print E-mail
 
عراق جنگ: 4416امریکی فوجی،97461عراقی ہلاک ہو ئے
Thursday, 02 September 2010 05:56
 واشنگٹن عراق جنگ میں 4416امریکی فوجی ہلاکتیں ہوگئیں۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق2003سے عراق پر امریکی جارحیت سے اب تک4416امریکی فوجی ہلاک ہوئے اس میں 9ملٹری سویلین لوگ بھی شامل ہیں۔3492فوجی دو بدولڑائی کا شکار بنے۔ اب تک31929امریکی فوجی اس جنگ میں زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی خبر رساں نے عراق جنگ کے بارے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عراق جنگ کے آغاز پر31مارچ2003میں 90ہزار امریکی فوجی تعینات کیے گئے،اکتوبر2007میں یہ تعدادایک لاکھ70ہزار کر دی گئی جو عراق جنگ کے دوران سب سے زیادہ تھی۔ جبکہ اگست 2010میں کم کر کے 49ہزارسات سو کردی گئی ہے۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
امریکا : ڈسکوری چینل کے عملے کو یرغمال بنانے والا ملزم ہلاک
Thursday, 02 September 2010 01:12
واشنگٹن امریکا میں ڈسکوری چینل کی عمارت میں عملے کے افراد کو چار گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھنے والے شخص کو پولیس نے ہلاک کردیا۔ تمام یرغمالی رہا کرالیے گئے۔پولیس کے مطابق واشنگٹن کے مضافاتی علاقے سلور اسپرنگ میں چینل کی عمارت محفوظ ہے اور اس میں یرغمال بنائے گئے تین افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک مقامی نیوز چینل کے مطابق ملزم، جو بظاہر ڈسکوری کی ماحولیات سے متعلق کوریج پر برہم تھا، پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ ڈسکوری کی عمارت میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے کی شناخت نے قانون نافذ کرنے والے حکام نے جیمز لی کے نام سے کی۔ جو سان ڈیاگو
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مزید خبریں...
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 1 of 375