|
Sunday, 15 November 2009 21:25 |
لندن : برطانوی حکومت کے سینئر عہدےداروں نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ برطانوی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے سینئر ممبران طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حامی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کے سینئر عہدےداروں کا خیال ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں طالبان کمزور ہوں گے اور ان کے مابین اختلافات سامنے آ جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے افغانستان میں بغاوت جیسی صورتحال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ان عہدےداروں کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کےلئے افغانستان کی حکومت کو پہل کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مغربی میڈیا میں اس طرح کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کےلئے مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
|