تصاویر

Login

Online Users




لارڈزکرکٹ گراونڈ کی تزئین وآرائش کا منصوبہ PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
Friday, 20 November 2009 01:17

 

لندن : میرلیبون کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹیوکیتھ بریڈشاہ نے کہا ہے کہ لارڈزکرکٹ گراوٴنڈ کی تزئین وآرائش کیلئے اس کے نام کے حقوق فروخت کرنیکی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے۔ برطانوی اخبارٹائمزمیں شائع ہونیوالی رپورٹس کے مطابق ایم سی سی کی انتظامیہ ایک سو پچانوے سال پرانے لارڈزکرکٹ گراوٴنڈ کی تزئین وآرائش کیلئے چارسوملین پاونڈزخرچ کریگی جس میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش کوبڑھانا، انڈرگراوٴنڈکرکٹ اکیڈمی کاقیام اورمیوزیم کووسعت دینے کے منصوبے شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس رقم کا ایک حصہ گراوٴنڈکے نام کے حقوق فروخت کرکے حاصل کیاجائیگا۔ اخبارنے رپورٹ میں ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹیوکیتھ بریڈشاہ کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ نام کے حقوق فروخت کرنیکا آپشن زیرغورہے۔ کیتھ بریڈشاہ نے ایک اوراخبارڈیلی ٹیلی گراف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی کسی صورت لارڈز کا نام تبدیل نہیں کریگی، یہ اپنی روح کوبیچنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لارڈزکرکٹ کی جنم بھومی ہے اسلئے وہ ایساکرنے کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔ بریڈشاہ نے کہا کہ سات کرکٹرزکے ناموں سے موسوم اسٹینڈزکے نام بھی تبدیل نہیں کئے جارہے۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.