|
Friday, 20 November 2009 01:07 |
|
ویلنگٹن : پاکستان کیخلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کیلئے نیوزی لینڈکے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاسٹ باؤلرشین بونڈ دوسال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آگئے۔ شین بونڈنے انجری مسائل اورانڈین کرکٹ لیگ جوائن کرنے کی وجہ سے دوسال سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔ بونڈنے ستمبرمیں سری لنکا میں ون ڈے سیریزکے دوران کم بیک کیا۔ انہوں نے چارروزہ میچ میں کینٹربری کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی فٹنس ثابت کی اورٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنالی۔ بونڈ کرس مارٹن، این اوبرائن اورڈیرل ٹفی کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔ ڈیرل ٹفی نے اپنا آخری ٹیسٹ جون دوہزارچارمیں انگلینڈکیخلاف کھیلاتھا۔ پاکستان کیخلاف تین روزہ وارم اپ میچ میں سنچری اسکورکرنیوالے اوپنرٹم میکنٹوش کا نام بھی تیرہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پیٹرفلٹن کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ابتدائی دوٹیسٹ میچوں کے لئے کیوی اسکواڈڈینئل ویٹوری، شین بونڈ، گرانٹ ایلیٹ، ڈینئل فلائن، پیٹرفلٹن، مارٹن گپٹل، کرس مارٹن، برینڈن میکولم، ٹم میکنٹوش، این اوبرائن، جیتن پٹیل، روس ٹیلراورڈیرل ٹفی پرمشتمل ہے۔ نیوزی لینڈاورپاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ چوبیس نومبرسے ڈونیڈن میں کھیلاجائے گا۔
|