|
Wednesday, 18 November 2009 01:05 |
|
لندن : رواں سال کا آخری اے ٹی پی برسلز ٹینس ٹورنامنٹ 22 نومبر سے لندن میں شروع ہو گا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق سال 2009ءکا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔نوویک ڈجکووچ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ایونٹ کا اختتام 29 نومبر کو ہو گا۔اس کے بعد 2010ءکے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال کے چار بڑے گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے پہلا آسٹریلین اوپن ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل ندال نے دوسرا فرنچ اوپن،سوئس عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر تیسرا ومبلڈن بھی راجر فیڈرر نے جبکہ سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے جیتا ہے۔
|