تصاویر

Login

Online Users

None



کھیلوں کی خبریں
آئی سی سی سی نے تینوں پاکستانی کرکٹرز کو معطل کر دیا
Thursday, 02 September 2010 23:28

آئی سی سی نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو برطانیہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران بدعنوانی میں ملوثہونے کے الزام پر معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد آصف شامل ہیں۔ تینوں کو باقاعدہ طور پر ان پر لگائے گئے کرپشن کے مبینہ الزمات کے بارے میں آگاہ کر کے انہیں اس وقت تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب تک الزمات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر معطلی کیخلاف چودہ روز کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔اس فیصلے کا مطلب ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی کرکٹ اور اس سے منسلک کسی بھی طرح کی سرگرمی میں اس وقت تک حصہ نہیں لے سکتے جب تک کہ مقدمہ ختم نہیں ہوتا۔

تفصیل...
PDF Print E-mail
 
سلمان ،عامر اور آصف انگلینڈ سیریز سے باہر
User Rating: / 2
PoorBest 
Thursday, 02 September 2010 05:47
ٹائونٹن اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ملوث تین کرکٹرزسلمان بٹ، محمدعامر اور محمدآصف انگلینڈ کیخلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ٹائونٹن میں پاکستان اور سمرسٹ کے درمیان میچ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے منیجر یاور سعید نے کہاکہ تینوں کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔تاہم انہیں انگلینڈ کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوٹی ٹوئنٹی میچز میں دستیاب تیرہ کھلاڑی حصہ لیں گے ۔جبکہ دس ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے تین نئے کھلاڑی طلب کئے جائیں گے۔جس کے بعد ون ڈے ٹیم حسب سابق سولہ رکنی ہوجائیگی متبادل کھلاڑیوں کا
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
ہارون لورگاٹ کا مشکوک کھلاڑیوں کو معطل کرنے کا مطالبہ
Thursday, 02 September 2010 03:31
 لندن آئی سی سی چیف ہارون لورگاٹ سے لندن میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے ملاقات کی۔ جس کے دوران آئی سی سی کی طرف سے مشکوک کھلاڑیوں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران میچ فکسنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تبادلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے کہ میچ فکسنگ کی الزام می زد میں آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو معطل کردیا جائے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ اسپانسر کرنے والے
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
کرکٹرز نے پرستاروں کا اعتماد مجروح کیا ہے
Thursday, 02 September 2010 02:16
کراچی پاکستان میں کرکٹ کے دیوانے پرستاروں کاماننا ہے کہ انکے ہیروز نے انکا اعتماد مجروح کیا ہے۔ پاکستان گذشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی قدرتی آفات کے اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہا ہے۔تاہم تمام ترمایوس کن حالات میں کرکٹ ہی کھیل کے دیوانے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بھی لاتی رہی ہے۔ لیکن سیلاب کی تباہ کاری سے دوچار دو عوام کیلئے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بہت بڑا دھچکا ثابت ہواہے۔ معروف اسپورٹس جرنلسٹ عثمان سمیع الدین کاکہنا ہے کہ کرکٹ پاکستان میں لوگوں کوجوڑے رکھتی ہے اس اسکینڈل کے بہت برے اثرات ہونگے۔یہ محض اسپاٹ فکسنگ یاچندکرپٹ کھلاڑیوں
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
یورپین فیدریشن UEFAنے باجے پر پابندی لگادی
Thursday, 02 September 2010 05:18
لندن یورپین ممالک کی مشترکہ فٹ بال فیڈریشن یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (UEFA)نے یورپی ممالک کے تمام فٹ بال میچوں میں فٹ بال ورلڈ کپ2010میں مقبولیت حاصل کرنیوالے پلاسٹک کے باجےVuvuzelaپر پابندی عائد کردی ہے۔یورپ کے53فٹ بال کھیلنے والے ممالک کی فیڈریشنوں سے صلاح و مشورے کے بعدUEFAنے یورپی ممالک کے تمام میچوں بشمول یورو2012کوالیفائنگ راؤنڈ اور چیمپئنز لیگ میں اسٹیڈیم میں Vuvuzelaباجا لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناصرف یہ باجا یورپ کی فٹ بال ثقافت و روایت کیخلاف ہے ۔بلکہ ان کے خیال میں اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی حوصلہ افزائی
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان
Thursday, 02 September 2010 03:09
 سڈنی آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کااعلان کردیاہے۔بھارت میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں فل ہیوز کی واپسی ہوئی ہے۔وہ پاؤں میں انجری کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم سے باہرتھے۔ٹیم سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کو ڈراپ کردیاگیا۔آسٹریلوی ٹیم رکی پونٹنگ کپتان ،مایکل کلارک، ڈگ بولنجر، پیٹر جورج، نیتھن ہورز ، جوش ہیزل ووڈ، بین ہلفنہاس، فلپ ہیوز، مائکل ہسی، مچل جونسن سائمن کیٹچ، مارکس نارتھ، ٹم پین، اسٹیون اسمتھ اورشین واٹسن پرمشتمل ہے۔آسٹریلیااوربھارت کے درمیان پہلاٹیسٹ یکم اکتوبر سے موہالی میں ہوگا۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
آٹ آف فارم پیٹرسن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر
Wednesday, 01 September 2010 16:45
لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز اور پانچ ون ڈے میچزکی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آٹ آف فارم کیون پیٹرسن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مزید خبریں...
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 1 of 784