سیئول: جنوبی کوریا کی ٹاپ فیشن ماڈل نے فرانس میں خودکشی کر لی۔ جنوبی کورین وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ٹاپ فیشن ماڈل 20 سالہ ڈال کم کی لاش گزشتہ روز فرانسیسی پولیس نے پیرس میں اس کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی۔وزارت خارجہ کے حکام نے فیشن ماڈل کی ہلاکت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی تاہم ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خود کشی ہے۔