|
Thursday, 19 November 2009 03:13 |
ممبئی کترینہ کیف اب اداکارہ سے فلمساز بن رہی ہیں ان کی اپنی فلم ایک فرانسیسی فلم کی ری میک ہے جس کا نام ALAFOLIE ہے جس کا مطلب ہے "HE LOVES ME.....HE LOVES ME NOT" یہ کہانی ایک خاتون کی ہے جو ایک شادی شدہ ڈاکٹر سے محبت کرتیہے۔ کترینہ نے جب اس فرانسیسی فلم کو دیکھا تھا اس کے بعد وہ اس کے سحر میں گرفتار ہوگئی تھیں اور اسی وقت سے انہوں نے فلم بنانے کا ارادہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ نے اس کے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد شروع کر دی تھی فرانسیسی اداکارہ اڈرے ٹوٹو نے اس میں کردار نگاری سے بے حد داد حاصل کی تھی کترینہ چاہتی ہیں کہ ان کی اس فلم کی ہدایت کاری ری وپول شاہ کریں جن کے متعلق کترینہ کا خیال ہے کہ وہ فرانسیسی فلم کو اصل روح کے ساتھ ہندی میں منتقل کر سکتے ہیں تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہوسکا ہے کہ کترینہ کے مقابل کون ہوگا۔ رنبیر کپور ، اکشے کمار یا سلمان خان۔
|