تصاویر

Login

Online Users

None



سکاٹ لینڈ، کھیت سے 2 ہزار برس قدیم خزانہ دریافت PDF Print E-mail
سائنس و ایجادات
Wednesday, 04 November 2009 04:58

 

لندن : سکاٹ لینڈ میں ایک شخص کو زمین میں دفن 2000 برس قدیم خزانہ مل گیا جس میں آئرن ایج کے چار سونے کے ”نک بینڈز“ ہیں جن کی مالیت ایک ملین پونڈ ہے۔ یہ خزانہ میٹل تلاش کرنے والے ایک امیچور ہنٹر کو ایک کھیت سے ملا جس کا نام مخفی رکھا گیا ہے ۔ اس شخص نے سکاٹ لینڈ کے ٹریژرر ٹروو یونٹ کو اس بارے میں آگاہ کیا جس نے اس سائٹ کی کھدائی کے لئے ٹیم وہاں بھیجی۔ اخبار ڈیلی ریکارڈ کے مطابق خزانے سے ملنے والے نک بینڈز ایک اور تین صدی قبل از مسیح کے ہیں اس طرح کا ایک خزانہ نیو آرک ناٹنگھم شائر میں 2005 میں دریافت ہوا تھا جو 3,50000 پونڈ میں فروخت ہواتھا۔سکاٹش آرکیا لوجیکل فائنڈرز ایلوکیشن پینل اس نئی دریافت کی قدر و قیمت کا تعین کرے گا۔ نیشنل میوزیم آف سکاٹ لینڈ کے ترجمان نے کہا کہ ایک اچھی دریافت ہوئی ہے اور سکاٹش قوانین کے تحت کراؤن سکاٹ لینڈ میں دریافت ہونے والے کسی بھی ”آرکیالوجیکل آبجیکٹ“ کو حاصل کرسکتا ہے۔ فائنڈرز کے کوئی اونر شپ رائٹس نہیں ہیں اور اسے لازماً اس بارے میں ٹریژری ٹروو یونٹ کو آگاہ کرنا ہوتا ہے لیکن اس شخص کو جیولری کی قدر و قیمت کی مناسبت سے انعام مل سکتا ہے۔ مورخ فیونا وائن نے بی بی سی ریڈیو سکاٹ لینڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دریافت کراؤن کی ملکیت ہے اور وہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے تلاش کرنے والے کو انعامی رقم دینے کا استحقاق رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوگا تاہم اصل سوال یہ ہے کہ اس شاندار دریافت کا کیا ہوگا اور یہ کہاں جائے گی۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.