تصاویر

Login

Online Users

None



سگریٹ کا دھواں، دل کا قاتل PDF Print E-mail
سائنس و ایجادات
Tuesday, 03 November 2009 18:18
لندن (خصوصی رپورٹ) امریکہ، یورپ میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے بہت ہی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ دل کے دوروں سے بچاﺅ میں توقع سے بڑھ کر کامیابی حاصل ہوئی ہے یورپ، شمالی امریکہ میں ہارٹ اٹیک کے واقعات میں ایک تہائی کمی ہوئی۔ صرف برطانیہ میں دو لاکھ 27 ہزار افراد سالانہ دل کے دورے میں مبتلا ہوتے تھے جن میں سے ایک لاکھ 46 ہزار جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے گزشتہ ماہ کے آغاز میں اعلان کیا گیا کہ انگلینڈ میں عام مقامات پر سگریٹ پر پابندی کے ایک سال بعد دل کے دورہ کے واقعات میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے جو توقع سے زیادہ ہے تازہ ترین جائزے جس میں لاکھوں افراد کو شامل کیا گیا کے مطابق تمباکو نوشی پر پابندی سے ہارٹ اٹیک کی شرح میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے کیلی فورنیا یونیورسٹی کے ڈاکٹر جیمز لائٹ ووڈ کی قیادت میں ان کی ٹیم نے 13 مختلف تجزیات کا جائزہ لیا تھا جس میں معلوم ہوا کہ سگریٹ نوشی پر پابندی کے بعد یورپ اور امریکہ میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی تعداد میں 17 فیصد کمی آئی جبکہ تین سال بعد 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جائزے سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ جو لوگ دوسرے سگریٹ نوشوں کا دھواں نکلنے پر مجبور ہوتے ہیں وہ بھی دل کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.