تصاویر

Login

Online Users




کرپٹ عناصر سالانہ 7 ارب ڈالر بیرون ملک بھجوا رہے ہیں،عمران PDF Print E-mail
Monday, 08 February 2010 13:10

 

 

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر سال کرپٹ عناصر ٹیکس چوری ،کک بیکس اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے کمائے گئے 6 سے 7 ارب ڈالر بیرون ملک بنکوں میں محفوظ کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف بیرون ملک مقیم پاکستان بھی اتنی ہی تعداد میں زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں ۔ مگر کرپٹ حکمرانوں کی عرصہ سے جاری پریکٹس کی وجہ سے یہ زرمبادلہ ملک وقوم کے کام نہیں آرہا ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک بنکوں میں محفوظ سرمایہ وطن واپس لانے کا دوسروں سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ مگر خود اپنا سرمایہ واپس لانے پر تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں عدلیہ آزاد ہوتی تو آج حکمران طبقے کی لوٹ مار کا خاتمہ ہو چکا ہوتا ۔ لیکن موثر احتساب نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے لئے عوامی اعتماد کی حامل عدلیہ بوجھ بنی ہوئی ہے۔ حکمران ایسی عدلیہ چاہتے ہیں ۔ جو ان کے ایک اشارے پر فیصلے کرے اور ان کی کسی بھی غیر آئینی ، غیر اخلاقی حرکت پر آنکھیں بند رکھے ۔ مگر اب وہ دور گزر گیا ۔ اعلی عدلیہ چیف جسٹس کی قیادت میں متحد ہے۔ اور فیصلے ڈکٹیشن پر نہ کرنے کا عزم کرچکی ہے۔ 16 کروڑ عوام کی اکثریت عدلیہ کی پشت پر ہے۔ لہذا اب ججوں کو ڈرا دھمکا کر فیصلے حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دے کر حکمرانوں نے عوامی مینڈیٹ سے غداری کی ۔ قوم پرویز مشرف کو اکبر بگٹی کے قتل ،سانحہ لال مسجد ،لاپتہ اور امریکہ کے حوالے کئے گئے شہریوں اور لوٹ مار کا حساب چاہتی ہے۔ مگر حکمرانوں نے ڈیل کرکے اقتدار حاصل کرلیا اور مشرف کو محفوظ راستہ دے کر ملک سے فرار کرا دیا ۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت میں کسی جاگیردار ، سرمایہ دار ، لٹیرے اور آزمودہ سیاستدان کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ہم عوام کی حمائت سے ملک میں انقلاب لائیں گے اور انصاف کو عام کریں گے ۔ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا ۔ مراعات یافتہ طبقہ سے تمام مراعات واپس لے لی جائیں گی ۔ عوام کو صحت وتعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ہم نوجوانوں کو ترقی کرنے کے لئے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور مستقبل ہیں ۔ یہی طبقہ انقلاب کا ہراواں دستہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ شاہین بننے کے لئے اقبال کے کلام کا مطالعہ کریں اور ہر معاملہ میں قرآن و سنت سے رہنمائی لیں۔

 

 

 

Add New
Comments
M. Azeem Butt  - A/C Technication   |94.96.108.xxx |2010-02-08 21:04:37
I am shure only Imran Khan can do best for pakista n.Because his motto clean justice for peoples of p akistan,only justice can change pakistan.I pray to God he sucess on his misstion and i beg from GOD I want see in my life PRIME MNISTER OF PAKISTAN IM RAN KHAN INSHA ALLAH
Anonymous   |86.96.227.xxx |2010-02-09 05:20:41
he is a great leadr
imran  - I want see in my life PRIME MNISTER OF PAKISTAN IM   |168.187.85.xxx |2010-02-09 20:28:37
we ned leadr like imran khan and plz plz plz sapor t him
Anonymous   |98.245.255.xxx |2010-02-10 04:51:08
His brave,just and respectable
Leadership will br ing back respect and peaceful balance to Pakistan. Pakistan welcomes him. So our prayers are with hi m. Zindabad Imran Khan aur Pakistan. Allah Maalik!
MUHAMMAD AKBAR  - OUR GOOD WISHES FOR PAKISTAN   |173.206.217.xxx |2010-02-11 07:30:12
ALLAH JEE,
YOU KNOW THE HEART OF IMRAN KHAN.
YOU KNOW WHO IS THE BEST FOR PAKISTAN.
PLZ GRANTED T O SERVE THE PEOPLE OF PAKISTAN INSHA ALLAH.
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.