تصاویر

Login

Online Users

None



پاکستان میں ملاعمرکی موجود گی کی رپورٹ بےبنیاد قرار PDF Print E-mail
Friday, 20 November 2009 17:25
اسلام آباد : پاکستان نے القاعدہ اور طالبان کی قیادت کی ملک میں موجودگی کی رپورٹوں کو مسترد کر دیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی روزنامے ”واشنگٹن پوسٹ“ میں شائع ہونے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ اور طالبان کی قیادت کی ملک میں موجودگی کی رپورٹس کو ہمیشہ سختی سے مسترد کیا ہے۔ دریں اثناءواشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان ندیم کیانی نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی حکومت میں سے کوئی کوئٹہ یا کراچی شوریٰ کے بارے میں معلومات رکھتا ہے تو پھر وہ اسے پاکستان کے ساتھ شیئر کیوں نہیں کرتا تاکہ ہم اس مسئلہ سے نمٹ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ملا عمر کی کراچی میں موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.