|
Wednesday, 18 November 2009 15:39 |
میراں شاہ : شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے د ومیزائل حملوں میں شد ت پسندوں ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزوئی میں امریکی جاسوس طیارے نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کیے ۔جس کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں ۔ حملے میں مقامی قبائلی کے گھر میں قائم شدت پسندوں کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
|