|
Saturday, 07 November 2009 08:22 |
چونیاں:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے این آر او پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہو گا۔ این آر او کا معاملہ دفن ہوچکا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چونیاں میں نئے پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق ایک اور پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کے باعث عوام احساس کمتری کا شکار ہیں تاہم نیشنل گرڈ کے میگا واٹ میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں تین ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ توانائی کے شعبے میں نجی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام کی کوششیں جاری ہیں اور حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی سے مذاکرات میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے۔۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ این آر او پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جائیگا اور اب این آر کا معاملہ دفن ہوگیا۔
|