تصاویر

Login

Online Users

None



آپریشن راہ نجات:مزید 12 شدت پسند ہلاک PDF Print E-mail
Saturday, 07 November 2009 08:23
وانا:جنوبی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن راہ نجات کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید 12شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سراروغہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے،جنڈولہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 12شدت پسند مارے گئے،کنی گرم میں سرچ آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کے دستے مکین میں داخل ہو گئے ہیں، اوربازار میں مورچے قائم کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان ایجنسی کے ہید کوارٹر میران شاہ، تحصیل میر علی، تحصیل ڈوسلی اور علاقہ پویا سے لے کر سرکمر تک صبح چھ بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔جس کے باعث علاقے میں اسکول، اور دفاتر بند ہیں، شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.