|
Saturday, 07 November 2009 08:15 |
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور میزان چوک میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بموں کے حملوں میں ٹوٹل 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق پہلا دستی حملہ منوجان روڈ پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں کیا گیا جہاں کلاسیں جاری تھیں۔پولیس کے مطابق سڑک کی طرف سے نامعلوم افراد نے ایک دستی بم پھینکا جو ٹیچرز کے کمرے کے ساتھ گرا جس سے تین خواتین اساتذہ مس شمیمہ ‘مس روبینہ ‘ مس شازیہ اور دو طالبات زخمی ہو گئیں۔دوسرے حملہ میزان چوک میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس سے دو بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے اسکول کی انتظامیہ کو دھمکیاں مل رہی تھیں کہ وہ گرلز سکول بند کر دیں دوسری طرف کوئٹہ کے ہی علاقے کلی پائند خان میں بھی نامعلوم افراد نے گرلز سکول میں دھمکی آمیز خطوط بھیجے ہیں۔
|