|
Saturday, 07 November 2009 02:04 |
|
غلہ نئی : مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تحصیل انبارکے علاقے قصئی قاضی قلعے میں مسافر وین سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، احمدی شفع اورچار خیل میں فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے پر قبضہ کرلیا ہے ۔
|