|
Friday, 06 November 2009 16:52 |
راولپنڈی : سیکورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن ”راہ نجات“ کے دوران جمعہ کو مکین میں داخل ہو گئیں جو دہشت گردوں کا اہم ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 دہشت گرد مارے گئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق جنڈولہ سرا روغہ علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے سرا روغہ کے اردگرد اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اور سرچ و کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سرا روغہ میں دہشت گردوں نے 4 راکٹ فائر کئے، مقابلہ کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ شکئی، کنی گرام علاقہ میں بھی لدھا کے گردونواح میں سیکورٹی فورسز نے اپنی پوزیشنز مضبوط بنا لیں اور سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشنز کر رہی ہیں۔ بنگئی خیل، توتائی لنگر خیل اور کوٹ لنگر خیل میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ و بارود کی بڑی مقدار پکڑی گئی اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ بیت اﷲ محسود کے گھر کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ شدید لڑائی کے بعد دہشت گرد اسلحہ و بارود چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ مکین کے علاقہ میں اب تک 21 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ دریں اثناءسوات، مالاکنڈ میں آپریشن ”راہ راست“ کے دوران مینگورہ میں پولیس نے ایک برقعہ پوش خاتون کو چھوٹی مشین گن اور 2 میگزین کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
|