|
Tuesday, 03 November 2009 04:42 |
|

اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا اور یہ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جمہوریت ایک قیمتی تحفہ ہے اس لئے اس کے تحفظ کی ذمے داری ہم سب پر عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر او کے حوالے سے درست مشورے دینے پر اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہ کہ آج سترہویں ترمیم اور اٹھاون ٹوبی کا خاتمہ کریں گے جبکہ چینی اور لوڈ شیڈنگ کے بحران کے حل کے لئے وزرائے اعلیٰ کاہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مصالحتی آرڈیننس کو حکومت انا کا مسئلہ نہیں بنائے گی،این آر او کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر کا فیصلہ عدالت پر چھوڑتے ہیں اور ضمن میں عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے ایوان کا وقار بلند ہوگا۔این آر او کی منظوری کیلئے ارکان کو خریدنے کا الزام غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کریں گے اور اختیارات کے توازن کا بل بھی جلد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہاتھا کہ آمروں کی حمایت کرنے والوں سے ایوان کو پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایوان کے خلاف بولے تو یہ ایوان کی توہین ہوگی۔ اس موقعے پر ق لیگ کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ این آر او سے ق لیگ نے نہ تو کوئی فائدہ اٹھایا اور نہ ہی ن لیگ کے ساتھ واک آؤٹ کسی ڈیل کا حصہ تھا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکرڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جسے کل شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
|