|
Friday, 03 September 2010 06:11 |
مردان میں مسلم آباد کینال روڈ پر احمدیوں کی عبادت گاہ پر خود کش حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر کیا گیا۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور بھی خود کش حملہ میں مارا گیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور نے عبادت گاہ میں گھسنے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی گارڈ نے حملہ آور پر فائرنگ کی۔ جس سے حملہ آور زخمی بھی ہوا۔ تاہم حملے آور نے زخمی حالت میں خود کو
|
|
تفصیل...
|
|
|
Friday, 03 September 2010 02:35 |
لاہورسابق ایم پی اے اورمیاں نواز شریف کے قریبی عزیز سہیل ضیا بٹ کو کواپریٹو اسکینڈل میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سنائی گئی سزا کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔ انہیں عدم حاضری پر تین سال کی سزا دی گئی تھی۔سابق ایم پی اے سہیل ضیا بٹ کونیب ٹیم نے احتساب عدالت میں پیش کیا،اس موقع پران کے صاحبزادے،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عمرسہیل بٹ بھی موجود تھے۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ سہیل ضیا بٹ کوعدم پیروی پر تین سال کی سزا سنائی جاچکی ہے، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی انہوں نے سزا کے خلاف کسی عدالت سے رجوع کیا۔ اس پر احتساب عدالت نے سزا کو
|
|
تفصیل...
|
|
|
Thursday, 02 September 2010 05:50 |
کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں کو گواہوں نے شناخت کرلیا۔عدالت میں گواہوں نے وسیم بارودی ، عبداللہ تیمور اور اخلاق کو رضا حیدرکے قاتل کے طور پر شناخت کیا۔ گواہوں کے مطابق اخلاق نے دو شدت پسندوں کو رضا حیدر کے آنے جانے کے راستے بتائے اور ان کی شناخت کروائی ۔ واضح رہے کہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد رضا حیدر کے علاوہ دیگر فرقہ ورانہ بنیادوں پر ہونے والے افراد کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں
|