سابق گورنر پنجاب کا ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) سے رابطہ
میاں نوازشریف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ‘ایک مرتبہ پھر شمولیت کی کوشش
لاہور(این این آئی ) سابق گورنر پنجاب غلا م مصطفی
کھر کا ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) سے رابطہ ‘مقبرہ جہانگیر کے دورہ کے موقع پر میاں
نوازشریف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔ غلام
مصطفی کھر نے چند ماہ قبل مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن
پارٹی کے بعض رہنماﺅں کی شدید مخالفت کی وجہ سے ان کو پارٹی میں شامل نہیں کیا گیا
تھا جس کے بعد سے وہ سیاسی منظر سے غائب ہو گئے تھے اور گزشتہ روز اچانک وہ میاں
نوازشریف کے ہمراہ مقبرہ جہانگیر کے دورہ پر ان کے ساتھ آئے جہاں انہوں نے میاں
نوازشریف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ
خیال کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ غلام مصطفی کھر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) میں شامل
ہونے کی کوشش کرینگے کیونکہ وہ پیپلز پارٹی سے الگ ہو چکے ہیں اور آج کل انکا تعلق
کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے ۔