اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 01:24:00

پارٹی میں مکمل طور پر جمہوریت ہے :شجاعت

چٹھہ سمیت سینئر رہنما پانچ چھ بار میری قیادت پر اعتماد ظاہر کر چکے ہیں ن لیگ گھوڑے پر سوار ہے، نیچے اترے گی تو دیکھا جائے گا: انٹرویو

نیویارک (اردو ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارٹی میں مکمل جمہوریت ہے۔ کوئی بھی عہدیدار پارٹی کی صدارت کا الیکشن لڑ سکتا ہے الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے۔ اردو ٹائمز سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حامد ناصر چٹھہ سمیت پارٹی کے تمام سینئر رہنماﺅں نے پانچ چھ دفعہ میری قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پارٹی میں گروپ بندی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ناراض ارکان کو منانے کوشش کی جائے گی مشرف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دو سال تک سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے وہ میرے خلاف سازش میں ملوث نہیں۔ ن لیگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھوڑے پر سوار ہیں وہ جب نیچے اترے گی تو دیکھا جائے گا۔ پی پی پی کی حکومت میزائلوں کی شکار ہے ایسے حالات میں مسلم لیگ ق اپوزیشن کا کردار کریگی۔ ہم نے پاکستان میں رہنا ہے اور عوام کی خدمت کرنی ہے میں نے اپنے دور حکومت میں بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ڈیڈ باڈی حل کیا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier