اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 19 Nov 2008 09:13:00

جنرل کیانی کی نیٹوکے سیکریٹری جنر ل سے ملاقات

دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان کی صورتحال پر غورکیاگیا

بر سلز(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل اشفاق پرویز کیانی نے بر سلز میں نیٹوکے سیکریٹری جنر ل جاپ ڈی ہوپ شیفرڈ سے ملاقات کی جس میں دہشت گر دی سے نبرآزما ہو نے ، پاکستان سے انتہاپسندی کے خاتمے اورافغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں پاکستان کے قبائلی علاقوںمیںامریکی حملوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا، اور چیف آف آرمی اسٹاف نے واضح کیا کہ پاکستانی علاقے میںکارروائی کا حق صرف پاکستانی فوج کو ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نیٹو کی خصوصی دعوت پر برسلز میں ہیں۔انھیں اس دورے کی دعوت نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ گیام پالو ڈی پولا نے دی تھی جہاں نیٹو ملٹری کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔یہ خصوصی اجلاس بیس نومبر تک جاری رہے گا۔


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier