اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 05 Sep 2008 09:17:00

یوم دفاع ہماری تاریخ میں سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے

یوم دفاع ہماری تاریخ میں سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے

اردو ٹائمز(نیوز) چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ میں سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کے عزم ، خود اعتمادی اور قربانی کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے ملکی دفاع کی خاطر دیں دشمن کے گھناﺅنے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہماری چوکس مسلح افواج ، ایمان ، اتحاد اور تنظیم کی لازوال مثالیں ہیں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ الحمد اللہ پاک فوج ملک کا دفاع کرتے ہوئے ایسا ہی عزم اور جذبہ دکھا رہی ہے مشکل کی ہر گھڑی میں ہماری مسلح افواج کے افسران اور جوان قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سلامتی کے کئی خطرات کا سامنا ہے جو مسلح افواج اور قوم کے درمیان اتحاد اور اعتماد کی فضا کو بڑھانے کا متقاضی ہے ہمیں ملک پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے دل وجان کو نچھاور کرنا ہوگا خاص طور پر ہمیں اپنی سرزمین سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت کو ختم کرنے کے ضمن میں دانشمندانہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کا ایک اعتدال پسند ریاست کا تصور ہمارے لیے بہترین رہنما اصول ہے انہوں نے مزید کہا کہ 1965ءکی جنگ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کی شاندار شجاعت اور دلیری ہمیں ایسا ہی جذبہ اور مضبوطی فراہم کرتی ہے ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں اور ان بہادروں اور دلیری کے کارناموں پر فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اپنے اس وعدے کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم ایسے جذبے ، محنت ، لگن اور جذبہ حب الوطنی کو برقرار رکھیں گے جس کا ہم نے 43سال قبل مظاہرہ کیا تھا اپنے ہیروز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ پیشہ واریت ، ذاتی مہارتوں اور کردار سازی کے لیے لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے آپ کو وقف کردیں تاکہ بوقت ضرورت قوم کی توقعات پر پورا اترا جاسکے اللہ تعالیٰ ہمیں جرات اور اعتماد دے تاکہ ہم اپنے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرسکیں : آمین







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier