اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 05 Sep 2008 09:15:00

دہشتگردوں کو محفوظ مقامات پر چھپنے نہیں دیا جائیگا

دہشتگردوں کو محفوظ مقامات پر چھپنے نہیں دیا جائیگا

اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے القاعدہ کے ایک رہنما کو پاکستان میں گھس کر نشانہ بنایا اور اس طرح کی مزید کارروائیاں بھی کی جاسکتی ہیں جبکہ پنٹاگون نے کہا کہ دہشتگردوں کو محفوظ مقامات پر چھپنے نہیں دیا جائے گا وہ جہاں جائیں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے پنٹاگون کے ترجمان برائن وہائٹ مین کا کہنا تھا کہ امریکہ اتحادیوں کی مدد سے اپنے دشمنوں کا پیچھا کرنے کے لیے تیار ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو محفوظ مقامات پر چھپنے نہیں دینگے وہ جہاں بھی کارروائیاں کریں گے یا پناہ حاصل کرینگے ان کا پیچھا کیا جائے گا ادھر امریکی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ میں امریکی فوجیوں کی کارروائی جنگجوﺅں کیخلاف امریکی حکمت عملی میں جارحانہ تبدیلی کا اشارہ ہے تجزیہ کاروں اور ماہرین کے مطابق پاکستانی علاقے میں براہ راست فوجی کارروائی سے امریکہ کو امید ہے کہ عسکریت پسندوں کی کارروائیاں محدود کرنے میں مدد ملے گی اور آزادانہ کارروائیاں کرنے کی ان کی صلاحیت پر فرق پڑے گا ماہرین کے مطابق پاکستان میں جنگجوﺅں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں امریکہ کے لیے پریشانی کا باعث ہیں اور لگتا ہے کہ پنٹاگون نے اپنی حکمت عملی میں جارحانہ تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier