اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 05 Sep 2008 09:09:00

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ

اردو ٹائمز(نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود امریکہ کی جانب سے شمالی وزیرستان کے افغانستان سے ملحقہ سرحدی گا¶ں گورویک پر میزائل حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تاہم ابتدائی طور پر تین بچوں سمیت پانچ افراد کے جاں بحق اور 10کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے گا¶ں گورویک پر تین میزائل گرائے جو دو گھروں پر جا گرے جس سے گھروں میں موجود تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ابتدائی طورپر تین بچوں سمیت پانچ افراد کے جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں جو میزائل حملے کی زد میں آئی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے اس علاقے پر میزائل فائر کئے گئے جس کے بعد علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگ حملے والی جگہ پر پہنچنا شروع ہو گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود گزشتہ تین دنوں کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستانی علاقے پر یہ تیسرا حملہ ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے یکے بعد دیگرے حملوں کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور قبائلیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی حملوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier