اردو ٹائمز(نیوز) ہیٹی میں آنے والے شدید سمندری طوفان ھنا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 137 ہو گئی جبکہ ملک کا سب سے بڑا شمالی شہر گونائیوس پوری طرح سیلاب کی زد میں ہے جہاں حکام کے مطابق سیلاب مٹی کے تودے گرنے سے 102 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ شہر انتہائی خطرے میں ہے۔ 3لاکھ سے زائد آبادی والے شہر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ بجلی و مواصلات اور ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔ دیگر علاقوں میں بھی سیلاب ‘ مٹی کے تودے گرنے اور دیگر واقعات میں مزید ہلاتیوں رونما ہوئی ہیں۔ سینٹ نے حکومت ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جہاں اشیائے خوردونوش کی قلت کی وجہ سے لوگ بھوک کا شکار ہو چکے ہیں دریں اثناءمحکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ھنا اب امریکی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ایک اور طوفان آٹیک محکمہ طور پر ھیٹی سے ٹکرانے والا ہے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے حکام کے مطابق بڑے پیمانے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم بارشوں‘ سیلاب کے باعث امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں