اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 05 Sep 2008 09:08:00

بش کو عراق میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کی سفارش

بش کو عراق میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کی سفارش

اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ کے اعلیٰ دفاعی حکام نے صدر جارج ڈبلیو بش کو عراق میں فوجوں کی تعداد میں کمی کا مشورہ دیا ہے اور صدر بش ان مشوروں پر غور کر رہے ہیں جبکہ امریکہ القاعدہ مخالف جنگجو¶ں کے خلاف عراق کو فنڈز فراہم کرے گا۔ البانیہ نے 120 فوجیوں کا ایک نیا دستہ عراق روانہ کر دیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ذریعوں نے بتایا ہے کہ ایک امریکی فوجی لڑاکا بریگیڈ میں تین ہزار سے پانچ ہزار تک فوجی ہوتے ہیں۔ امریکہ کے اس وقت عراق میں 15 لڑاکا بریگیڈز اور کئی دوسرے یونٹس ہیں ان میں شامل فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ پالیسی ہزار سے زائد بنتی ہے۔ عراق میں فوجیوں کی تعداد میں کمی سے امریکہ کے لئے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے میں راہ ہموار ہو گی۔ افغانستان میں اس وقت 33 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ پینٹا گون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ سفارشات بارے تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ اور بش انتظامیہ کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ صدر بش نے ابھی تک ایسی منظوری نہیں دی۔ ادھر وائٹ ہا¶س کی ترجمان خاتون ڈانا پرینو نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر بش اب اس آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ ادھر بغداد میں امریکی فوج کے ترجمان میجر جان پال نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ حکومت عراق اور اتحادی افواج کے یکم اکتوبر سے القاعدہ کے خلاف لڑائی میں سرگرم عمل ایک لاکھ سنی جنگجو¶ں کو منتقل کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ یہ منتقلی بغداد صوبے سے شروع ہو گی اس کے بعد یہ عمل دوسرے صوبوں میں شروع ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ صرف بغداد میں امریکی فوج سے معاہدے کے تحت 54 ہزار سہوا ارکان موجود ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ یکم اکتوبر کو انہیں عراقی حکومت کے سپرد کر دیا جائے۔ عراق کی حکومت کو پہلی ادائیگی یکم نومبر کو ہو گی۔ 54 ہزار سنی جنگجو¶ں پر اس وقت اوسط 15 ملین ڈالر خرچ ہو رہا ہے۔ دریں اثناءالبانیہ کے 120 فوجیوں کا ایک نیا دستہ عراق روانہ ہو گیا۔ ابانوی وزیراعظم سالی برمیشا نے دستے کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ البانیہ اپنے امن دستوں اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعاون پر فخر محسوس کرتا ہے۔ البانیہ کے پہلے ہی 120 فوجی دستے جنوبی عراق میں موصل ایئرپورٹ پر امریکی کمانڈ کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں نئے دستے کی عراق آمد کے بعد البانوی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 240 ہو جائے گی







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier