مقبوضہ کشمیر: منی بس دریا میں گر گئی‘10 افراد جاں بحق
مقبوضہ کشمیر: منی بس دریا میں گر گئی‘10 افراد جاں بحق
اردو ٹائمز(نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ایک منی بس دریائے چناب میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ 28 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جموں کے ضلع کشتواڑ میں درب شالا اور ٹھاٹھوں کے درمیان پیش آیا جہاں ایک منی بس جس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ دریائے چناب میں جا گری بتایا گیا ہے کہ بس میں 25 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی اور اس میں 51 افراد سوار تھے جبکہ تیز رفتاری میں ٹائر پھٹنے سے بس گہری کھائی میں جا گری جہاں سے کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دریا میں گر گئی۔ حادثے میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ 13 لاپتہ ہیں۔ 28 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سرکاری و غیرسرکاری ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔