اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 05 Sep 2008 09:07:00

بطور صد امریکہ کی پالیسیوں میں تبدیلی لا¶ںگا: میکین

بطور صد امریکہ کی پالیسیوں میں تبدیلی لا¶ںگا: میکین

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار جان مک کین نے بطور صدر اپنے انتخاب کے بعد امریکی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی صدارتی نامزدگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جان مک کین نے کہا کہ بطور صدر اپنے انتخاب کے بعد وہ ملکی پالیسیوں میں تبدیلی لائیںگے اور اپنی پارٹی کے عوام کا اعتماد بحال کرتے ہوئے ایک بہتر قوم کے لئے لڑیںگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کریںگے جبکہ تعلیم‘ صحت اور دیگر تمام شعبوں میں اصلاحاتی تبدیلیاں لائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مسائل کے حل کے لئے اپنی حریف جماعت کے ساتھ بھی مل کر کام کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکہ کا امیج بہتر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر امریکی پالیسیوں میں تبدیلیاں لائی جائیںگی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier