اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 05 Sep 2008 09:06:00

ایران کیخلاف کسی قسم کے حملے کی اجازت نہیں دی جائیگی

ایران کیخلاف کسی قسم کے حملے کی اجازت نہیں دی جائیگی

اردو ٹائمز(نیوز) قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو خلیجی خطے میں جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ بات قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ التھانی نے شام میں ایک اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے تہران کے ایٹمی پروگرام پر ایران اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے م¶قف میں کوئی فرق نہیں ہے۔ شیخ اشتھانی جو خلیج تعاون کونسل کے موجودہ سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ کونسل ایران کے ساتھ دیرپا تعلقات کی خواہاں ہے اور خطے میں کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوائے متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تین متنازعہ جزائر کی وجہ سے تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ ہم اس معاملے کو حل کرنے کے لئے عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں قطر کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایٹمی پروگرام پر ایران پر حملوں کی دھمکیاں سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب ایران کا م¶قف ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی بھی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو وہ مستعفی ہو جائیںگے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier