تھائی عوام تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے باز رہیں: امریکا
تھائی عوام تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے باز رہیں: امریکا
اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ تھائی لینڈ میں سیاسی کشیدگی کا انتہائی قریب سے جائزہ لے رہا ہے تھائی عوام تشدد کا راستہ اختیار کرنے سے باز رہیں جبکہ حکومت بھی ایمرجنسی کے نفاذ کے حکم کو منسوخ کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے۔ وائٹ ہا¶س کے ترجمان گورڈن جاندرو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھائی وزیراعظم سماک سنداراویج کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات کو مسترد کئے جانے کے بعد امریکہ وہاں پر سیاسی صورتحال کو انتہائی قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ انہوں نے تھائی حکومت پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو ملکی آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کرے تاکہ ملک کو سیاسی عدم استحکام اور انارکی سے بچایا جا سکے۔ امریکہ نے حکومت کی حامی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں سے بھی تشدد کا راستہ ترک کر کے مسائل کے ازالہ کے لئے پرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔