اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 05 Sep 2008 09:04:00

جوہری معاہدہ نقصان دہ ہوا تو اس سے دستبردار ہوسکتے ہیں

جوہری معاہدہ نقصان دہ ہوا تو اس سے دستبردار ہوسکتے ہیں

اردو ٹائمز(نیوز) بھارت نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ، بھارت جوہری معاہدہ نئی دہلی کیلئے نقصان دہ ہوا تو وہ اس سے دستبردار ہوسکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے اعلیٰ ایٹمی عہدیدار ڈاکٹر انیل کاکوڈ کار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ معاہدہ ابھی تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے اور اگر آخری مرحلے میں یہ بھارت کیلئے نقصان دہ ہوا تو ہم اس سے دستبرداری کیلئے متفق ہیں یہ بیان انہوں نے ایسے وقت دیا ہے جب بش انتظامیہ کا معاہدے بارے کانگریس کو خفیہ اور سخت الفاظ میں لکھا گیا ایک خط منظر عام پر آیا ہے یہ خط جنوری میں لکھا گیا تھا اور اسے خفیہ رکھنے کی تلقی کی گئی تھی خط بارے ڈاکٹر انیل نے کہا کہ یہ ان کے حیرت انگیز تھا تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ اس خطے میں معاہدے کے متعلق کوئی بڑا اختلافی پوائنٹ نہیں آیا ہے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier