امریکی حملہ افسوسناک اور شرمناک ہے:شاہ محمود قریشی
امریکی حملہ افسوسناک اور شرمناک ہے:شاہ محمود قریشی
اردوٹائمز(نیوز) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی وزیرستان پر اتحادی افواج کے حملے کو افسوسناک شرمناک اور اندوہناک قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ہم پاکستان کے مفاد پر کوئی آنچ نہیں آنے دیںگے۔ ملک کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتحادی فورسز کو اپنے روئیے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے کہتا ہوں کہ انگور اڈا جیسے واقعات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا جبکہ افغانستان پاکستان سے متعلق پالیسی تبدیل کرے۔ پاکستانی حکومت اور عوام کو افغانستان کے اندرونی اختلاف کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔