اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 09:37:00

پارلیمنٹ توڑنے کا اختیار ختم کرنا میرا فرض ہے:زرداری

پارلیمنٹ توڑنے کا اختیار ختم کرنا میرا فرض ہے:زرداری

اردوٹائمز(نیوز) صدارتی امیدوار سنیٹر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہو کر پارلیمنٹ توڑنے کے اختیارات کو ختم کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں کی میرٹ کی بنیاد پر تقرری کیلئے پارلیمنٹ کو نظام بنانا چاہئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ صدر کے پارلیمنٹ توڑنے کے اختیارات کو ختم کرنا میرا فرض اور ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔ ہمارے فوجی محاذ پر جانیں دے رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا ہے۔ آمرانہ قوتیں نئے اتحادی تلاش کررہے ہیں تاکہ نئی جمہوری حکومت کو کمزور کیا جاسکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ان کے ساتھی میرے خاندان کیخلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین
  
     © 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of   Publications

sponsors: air purifier