سرکاری اثاثوں کی فروخت کی منصوبہ بندی مکمل:سٹیٹ بنک
سرکاری اثاثوں کی فروخت کی منصوبہ بندی مکمل:سٹیٹ بنک
اردوٹائمز(نیوز) گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری قرضے اتارنے کے لئے سرکاری اثاثوں کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سرکاری قرضے بڑھ گئے ہیں۔ سرکاری قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے اثاثے فروخت کرنے کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔