وزیراعظم کی گاڑی پر فائرنگ کی ایف آئی آر پیش کردی گئی
وزیراعظم کی گاڑی پر فائرنگ کی ایف آئی آر پیش کردی گئی
اردوٹائمز(نیوز) وزیراعظم کی گاڑی پر گذشتہ روز کی فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی گئی ہے۔ جبکہ ایسی ہی رپورٹ آئی جی پنجاب سے بھی مانگی گئی ہے۔ پیش کی گئی رپورٹ نیشنل پولیس بیورو کے طارق کھوسہ کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے جو وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام کو پیش کردی گئی ہے۔