اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 09:32:00

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کو B2 ممالک میں شامل کردیا

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کو B2 ممالک میں شامل کردیا

اردوٹائمز(نیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کا اقتصادی اور مالیاتی درجہ روزبروز کم ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ معروف عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کو B2 ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ اس کیٹگری میں وہ ملک شامل کئے جاتے ہیں جن کی اقتصادی حالت بے یقینی کا شکار ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کی حکومت کے بعد بھی پاکستان کی معاشی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ موڈیز نے مزید واضح کیا کہ پاکستان کی ریٹنگ مزید کم ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے واجبات میں سے حکومت صرف 32 ارب کی ادائیگی کا اعلان کرسکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کی صنعتیں خاص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت ختم ہوچکی ہے۔ صرف فیصل آباد میں 10 ہزار مزدور گھر بیٹھ چکے ہیں۔ سٹاک مارکیٹ مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق درآمدات میں کمی آرہی ہے۔ برآمد کنندگان نے اپنی آمدنی کا بڑا حصہ ڈالروں میں رکھ دیا ہے جو پاکستان سے دوسرے ملکوں کو جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر 100 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 600 ملین ڈالر دینے پر راضی ہوا ہے اور یہ بھی صرف چین کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ پاکستان کے معاشی بحران کو ہتیھار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ امریکہ ڈونرز ممالک کے ذریعے پاکستان پر شرائط عائد کررہا ہے۔ اگر یہ شرائط مان لی گئیں تو امریکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد پاکستان کو فراہم کرسکتا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier