اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 09:31:00

صدارتی انتحابات:اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تقسیم

صدارتی انتحابات:اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تقسیم

اردوٹائمز(نیوز) صدارتی الیکشن میں آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں تقسیم ہوگئی ہیں۔ پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی اے پی ڈی ایم کی جماعتوں میں سے پختون خواہ ملی عوامی پارٹی جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی، مرکزی جمعیت علماءپاکستان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جمہوری وطن پارٹی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی حمایت کردی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے پی ڈی ایم نے صدارتی الیکشن سے پہلے اجلاس بلا کر اس میں کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے یہ معاملہ اتحاد میں شامل جماعتوں پر چھوڑ دیا ہے۔ شمالی علاقہ جات کی کابینہ کے ارکان جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے ہے نے غیر مشروط طور پر صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو شمالی علاقہ جات میر غضنفر علی خان کے دفتر میں ایک نیوز کانفرنس میں میر غضنفر کے ہمراہ مشیر اطلاعات کیپٹن ریٹائرڈ سکندر علی خان، مشیر خزانہ مرزا حسین اور مشیر تعلیم محترمہ نور العین نے کہا کہ علاقے کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ کابینہ بھرپور طور پر پی پی پی کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرتی ہے۔ تاہم اپنی پارٹی کے ساتھ وابستگی بدستور قائم ہے انہوں نے کہاکہ قانون ساز اسمبلی میں زرداری کی حمایت کے لئے قرارداد پیش کی جا رہی ہے جو امید ہے بھاری اکثریت سے پاس کرائی جائے گی کابینہ کے دیگر تین ارکان جو موجود نہیں تھے کے بارے میں بتایا گیا کہ ان کی بھی رضامندی شامل ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier