افتخارچوہدری کے بغیر عدلیہ کی بحالی درست نہیں:اعتزاز
افتخارچوہدری کے بغیر عدلیہ کی بحالی درست نہیں:اعتزاز
اردوٹائمز(نیوز)پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں جمہوریت مستحکم ہو‘ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا قیام ممکن نہیں‘ افتخار محمد چوہدری کے بغیر عدلیہ کی بحالی کی بات درست نہیں‘ آزاد عدلیہ کیلئے وکلاءکی جدوجہد جاری رہے گی‘ جو ججز حلف اٹھا رہے ہیں وہ تین نومبر والے اقدام کی توثیق کررہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ یا حکومت کو کمزور کرنے کیلئے احتجاج نہیں کررہے۔کسی بھی ملک میں آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا قیام ممکن نہیں۔ جہاں عدل نہیں ہوتا وہاں سب کچھ تباہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے اور بے نطیر بھٹو زندہ ہوتیں تو بلوچستان میں جن عورتوں کو زندہ دفن کیا گیا ہے اس پر ایکشن لیتے آج وہاں پر سینکڑوں افراد گرفتار ہوئے ملک میں مہنگائی ‘ بجلی کے نرخوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا جاتا۔ لیکن ایسا نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری کے بغیر عدلیہ کی بحالی درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ججز آج حلف اٹھا رہے ہیں وہ تین نومبر والے صدارتی اقدام کی توثیق کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وکلاءکی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کو ان کے عہدوں پر بحال نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ججز کو بحال نہیں کرتے وہی عدلیہ کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔