اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 04 Sep 2008 09:23:00

امریکی حملے کےخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

امریکی حملے کےخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

اردوٹائمز(نیوز) قومی اسمبلی اور سینٹ میں امریکی اور اتحادی فورسز کی جانب سے انگور اڈہ پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔ قراردادوں میں واضح کیا گیا ہے کہ اس حملے سے پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کو چیلنج کیا گیا ہے یہ شرمناک حملہ جس میں بے گناہ شہری بچے اور عورتیں شہید ہوئیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ افغان حکومت سمجھ لے کہ الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے سمیت متعدد تجاویز دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا وہ ممالک جو دہشت گردی کی جنگ میں شریک ہیں ان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی شرمناک ہے حیرت ہے اس واقعے کے بارے میں نیٹو کو اطلاع نہیں تھی۔ جبکہ اس حملے میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئی ہیں اور پاکستان کی عوام واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
 


4 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier