اردو ٹائمز(نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا۔ اجلاس چھ ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے طلب کیا گیا ہے اور حکمران اتحاد کل اور پرسوں قومی اسمبلی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حکومت کی طرف سے طلب کردہ اجلاس ہے اور حکومتی ایجنڈہ ہی ایوان میں زیر غور لایا جائے گا۔