اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 03 Sep 2008 11:22:00

وزیر اعظم کی کار پر حملے کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج

وزیر اعظم کی کار پر حملے کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج

اردو ٹائمز(نیوز)پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کار پر حملے کے خلاف مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی لاہور کے درجنوں کارکن وزیر اعظم کی کار پر حملے کی اطلاع ملتے ہی مال روڈ پر جمع ہوگئے اور "جمہوریت پر حملہ نامنظور" اور دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے۔ پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری غلام عباس اور دیگر مقررین نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر حملے کی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ حملے کے پیچھے آصف علی زرداری کے ایوان صدر پہنچنے کے مخالفین کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔مظاہرین نے ایک گھنٹے تک مال روڈ کی ایک سائیڈ پرٹریفک بلاک رکھی اور کہا کہ جمہوری نظام کے خلاف سازشیں قبول نہیں کی جائیں گی۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier