اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 03 Sep 2008 10:55:00

یوسف رضا گیلانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر اعظم اور ان کے قافلے میں موجود افراد محفوظ رہے

یوسف رضا گیلانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر اعظم اور ان کے قافلے میں موجود افراد محفوظ رہے

اردو ٹائمز(نیوز)اسلام آباد ہائی وے پر بدھ کے روز وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں وزیر اعظم سمیت ا±ن کے قافلے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔ وزیر اعظم کے قافلے پر فائرنگ میں ان کے قافلے میں شامل گاڑی پر گولیاں لگیں اور وزیر اعظم کی گاڑی پر بھی گولیاں لگیں۔ یہ حملہ اسلام آباد ہائی وے پر فصائیہ کالونی کے پاس پیش آیا۔ واقعہ کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاو¿س کے میڈیا آفس کی طر ف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے وزیر اعظم کے قافلے پر فائرنگ کر دی جس میں وزیر اعظم اور ا±ن کے قافلے میں موجود افراد محفوظ رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ا±س وقت وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی لاہور میں تھے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم بدھ کے روز لاہور گئے تھے جہاں پر انہوں نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کہ جس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ا±س وقت راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور اس واقعہ کے بعد پولیس نے ا±س علاقے کو گھیرے میں لیکر ا±ن مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جنہوں نے وزیر اعظم کے قافلے پر فائرنگ کی ہے۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس ضمن میں پولیس ریسرچ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل طارق کھوسہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier