اردو ٹائمز( نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جج چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے معزول ججز کے حلف اٹھانے سے دکھ ہوا ان کے حلف اٹھانے کا مطلب تین نومبر 2007ءکے اقدام کو درست تسلیم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تین نومبر کو حلف اٹھانے والوں اور ان ججز میں کوئی فرق نہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے حلف اٹھانے والے ججز نے بڑی ہمت سے اب تک وکلاءتحریک کا ساتھ دیا مگر شاید وہ حوصلہ ہار گئے۔ ان تمام ججز کو ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ اچھے ججز ہیں ہم آج بھی جسٹس صبیح الدین کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تسلیم کرتے ہیں یہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو باہر رکھنے کی کوشش ہے لیکن ان کی بحالی کے بغیر پاکستان میں آزاد عدلیہ کا قیام ممکن نہیں۔ افتخار محمد چودھری اکیلے بھی رہ جائیں گے تو وکلاءتحریک جاری رہے گی۔