اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 27 Aug 2008 09:12:00

وزیرستان،باجوڑمیںجھڑپیں19جاں بحق ،سوات میں مارکیٹ تباہ

وزیرستان،باجوڑمیںجھڑپیں19جاں بحق ،سوات میں مارکیٹ تباہ

اردو ٹائمز( نیوز) جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 19 مزاحمت کار جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔ ادھر سوات میں نامعلوم افراد نے اے این پی کے مرکزی رہنما افضل خان کی مارکیٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ وانا میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقوں سالارزئی اور نواگئی میں سیکورٹی فورسز کی شیلنگ سے 8 مزاحمت کار جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ آن لائن کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں نامعلوم شرپسندوں نے اے این پی کے مرکزی رہنما افضل خان لالہ کی مارکیٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے سے مٹہ بازار میں واقع عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر رات بھر وقفے وقفے سے شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں نامعلوم شرپسندوں نے اے این پی کے مرکزی رہنما افضل خان لالہ کو چند دن قبل مذکورہ مارکیٹ خالی کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد تمام دکانیں خالی کر دی گئیں تاہم گزشتہ شب شرپسندوں نے اس مارکیٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے سے مٹہ بازار میں واقع یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم دکان خالی ہونے کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے سوات کی تحصیل مٹہ اور بریکوٹ سمیت مختلف مقامات پر طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر رات بھر وقفہ وقفہ سے شدید گولہ باری کی تاہم کہیں سے بھی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر آئی ایس پی آر نے ضلع بھر میں کرفیو میں بھی نرمی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی سب ڈویژن وانا میں رات بھر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سب ڈویژن وانا اور اس کے نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ بدھ کی علی الصبح وانا کی مساجد سے لا¶ڈ سپیکر کے ذریعے علاقے میں کرفیو کے اعلانات کئے گئے تاکہ لوگوں کو کرفیو کا پتہ چل سکے۔ مقامی لوگوں کے مطابق وانا کے مشرق میں پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تیارزہ خیلے زئی سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جبکہ وانا بیس کیمپ سے بھاری توپ خانے کے ذریعے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر سیکورٹی فورسز نے شدید گولہ باری کی۔ گولہ باری کا یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ وانا مواز خان نے ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے علاقے میں کرفیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن وانا میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے تاہم انہوں نے رات بھر کی لڑائی میں کسی جانی نقصان سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ادھر وانا کو آنے والے تمام راستوں کو سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری نے بند کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سخت کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔ اے این این کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور ملا نذیر گروپ کے مقامی طالبان کے درمیان تمام رات شدید جھڑپوں کے بعد وانا شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔این این آئی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب سی این ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹو جلال محسوس کو وانا جنڈولہ روڈ پر خان کلے کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواءکرلیا ہے۔ ریڈیو نیوز کے مطابق آئی ایس پی کے مطابق جنوبی وزیرستان تیارزہ قلعہ اور چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں 11 عسکریت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier