|
اردو ٹائمز( نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات میں نمائندگی رکھتی ہے اور صدارتی امیدوار سامنے لاتے ہوئے اسی بات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ وہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پا¶ سے صدارتی امیدوار کی حمایت کے سلسلہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آصف علی زرداری نے خود بھی شیر پا¶ سے ملنے آنا تھا مگرکچھ سیکورٹی خدشات کے باعث نہیں آ سکے تاہم وہ جلد ہی شیر پا¶ صاحب سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ، پارلیمان کی بالادستی اور سیاسی استحکام کے حوالے سے آفتاب خان شیر پا¶ کی اور پیپلزپارٹی کی سیاسی ترجیحات ایک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم بلوچستان کے متعلق جلد خوشخبری سنے گی۔ بلوچستان کی حکومت کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ بلوچستان کے سارے دوست ہمارے ساتھ ہیں اور صدارتی انتخاب کے لئے ان کی مکمل حمایت ہمیں حاصل ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر آفتاب احمد خان شیر پا¶ نے کہاکہ وہ آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عزت دی، وزیراعظم نے صدارتی انتخاب کے لئے ان کی جماعت کی حمایت مانگی ہے جس کا فیصلہ پارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹیلی فون پر آفتاب شیر پا¶ سے رابطہ قائم کر کے ذاتی طور پر بھی حمایت مانگی۔ ملاقات میں صدارتی انتخابات، ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور دوسرے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات میں نمائندگی رکھتی ہے۔
|
|